حکومت پاکستان نے ملک کے تین بڑے ہوائی اڈے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے جناح انٹرنیشنل کراچی، اسلام آبا...
گذشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے جناح انٹرنیشنل کراچی، اسلام آباد انٹرنیشنل اور علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور کی پبلک
ابتدائی طور پر ملک کے دو بڑے ہوائی اڈوں جناح انٹرنیشنل کراچی اور اسلام آباد انٹرنیشنل کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔
اس حوالے سے وزارت ایوی ایشن نے ابتدائی فریم ورک تیار کر لیا ہے جس کی منظوری آئندہ ہفتے وزیراعظم سے لی جائی گی۔
پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورسنگ کا عمل شروع کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔
وزارت ایوی ایشن کے ایک اعلٰی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایئر پورٹ آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ ملک میں ڈالرز کی کمی کے سبب کیا جا رہا ہے اور ابتدائی مجوزے کے مطابق بین الاقوامی کمپنیوں کو آؤٹ سورس کے لیے مدعو کیا جائے گا۔‘
ایویشن حکام نے سالانہ تین سو ملین ڈالر آمدن کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ ہوائی اڈوں کو 20 سال کے زائد عرصے تک کے لیے آؤٹ سورس کیا جائے گا۔
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ چین، ترکیہ اور دیگر دوست ممالک نے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں