امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کا دہشت گرد گروپوں کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرنا امریکہ اورپاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ م...
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کا دہشت گرد گروپوں کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرنا امریکہ اورپاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ طالبان اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ داعش خراساں، تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروپوں کو علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بننے دیں۔
انہوں نے ٹی ٹی پی یا کسی بھی دہشت گرد گروپ کی جانب سے پاکستان کی اعلٰی قیادت کو ملنے والی دھمکیوں کی بھی مذمت کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں