اسلام آباد ڈبل شاہ سیف الرحمان کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج سیف الرحمان نامی شخص نے بی فار یو کمپنی لانچ کرکے بڑے بڑے ...
اسلام آباد
ڈبل شاہ سیف الرحمان کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج سیف الرحمان نامی شخص نے بی فار یو کمپنی لانچ کرکے بڑے بڑے پروجیکٹ اور عوام کو سبز باغ دکھا کر عوام کو کروڑوں روپے کا چونا لگا کر رفو چکر ہو گیا تھا چھ لاکھ خاندانوں کو 116 ارب روپے کا چونا لگایا گیا لوگوں کو ان کی جمع شدہ پونجی پونجی سے محروم کردیا گیا جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں متاثرین نے احتجاج ریکارڈ کروائے جس کے بعد نیب نے ایکشن لیتے ہوئے متاثرین کی درخواستوں پر باقاعدہ طور پر سیف الرحمان کے خلاف انکوائری لگا کر تمام ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سیف الرحمن کے اور جیکٹ کے تمام اکاؤنٹ سیل کردیئے اور باقاعدہ طور پر سیف الرحمان کو گرفتار کیا گیا اس کے بعد اس کو سپریم کورٹ سے بیل ملنے کے بعد ابھی تک متاثرین کی رقم ابھی تک واپس نیٹ کے ذریعے نہیں دلوائی گئی متاثرین آج بھی ہر جگہ سراپااحتجاج آئی جبکہ سیف الرحمان مختلف نئے پروجیکٹ لانچ کرکے مارکیٹ میں کھلے عام قانون کی دھجیاں اڑا کر کام کر رہا ہے اور کھلے عام قانون کو چیلنج بھی کر رہا ہے جبکہ متاثرین کو سبز باغ دکھا کر ان کی جماعت شدہ پونجی ہڑپ کر لی گئی ہے کئی متاثرین مکمل طور پر بے گھر ہو چکے ہیں اور کئی متاثرین خودکشی بھی کر چکے ہیں اس کے باوجود قانون کا شکنجہ ڈبل شاہ سیف الرحمان کے لیے انتہائی کمزور ہے قانون کی کمزوری کے باعث پاکستان میں آئے روز ڈبل شاہ عوام کو بڑے پیمانے پر چونا لگا کر عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں اربوں روپے کا چونا لگانے والے سیف الرحمان کو بیل کس بنا پر دی گئی جبکہ سینکڑوں متاثرین ثبوت سمیت سپریم کورٹ سے لے کے ہر جگہ اپنے حقوق اور انصاف کے لیے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں آج بڑی تعداد میں پاکستانی عوام کا اعتماد معزز عدالتوں سے اٹھ چکا ہے وزیراعظم پاکستان سپریم کورٹ آف پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے ایسے نوسربازوں کے ساتھ سخت قانونی کاروائی عمل میں لانا ہو گی
کوئی تبصرے نہیں