اسلام آباد ہائی کورٹ مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نا کرنے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کر ر...
اسلام آباد ہائی کورٹ
مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نا کرنے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس
چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کر رہے ہیں
شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے
عدالت نے عمران خان کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر رکھے ہیں
عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ اور ابوذر سلمان خان نیازی پیش
پٹشنر شہری محمد ساجد کی طرف سے وکیل سلمان بٹ عدالت کے سامنے پیش
عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جواب جمع کرنے کے لئے مہلت کی استدعا
میرا موکل ابھی رکن قومی اسمبلی نہیں ہے، وکیل عمران خان
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ کیا ہے، سلمان اکرم راجہ
عدالت کا عمران خان کے وکیل جو جواب کی کاپی درخواست گزار وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت
عدالت کا عمران خان کے وکیل کو آئندہ سماعت سے پہلے جواب جمع کرنے کی ہدایت
عدالت نے کیس کی سماعت 27 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی
کوئی تبصرے نہیں