پی ٹی آئی کی جانب سے انور منصور نے اپنے دلائل کا آغاز کردیا آپ نے آرٹیکل 62 اور 63 پر کچھ گذارشات کرنے تھے، چیف جسٹس کا وکیل پی ٹی آئی سے اس...
پی ٹی آئی کی جانب سے انور منصور نے اپنے دلائل کا آغاز کردیا
آپ نے آرٹیکل 62 اور 63 پر کچھ گذارشات کرنے تھے، چیف جسٹس کا وکیل پی ٹی آئی سے استفسار
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے بغیر سب کچھ خود کیا، انور منصور
یہ اپنے نوعیت کا پہلا کیس ہے کسی کو سمجھ نہیں آرہا کہ یہ رپورٹ ہے یا کیا ہے، عدالت
پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جہاں پارٹی سربراہ نے خود دستخط کئے ہیں، انور منصور
دیگر سیاسی پارٹیوں کے کسی سربراہ نے دستخط نہیں کیے، انور منصور
یہ بتائیں کہ جو سیاسی جماعتیں سالانہ گوشوارے جمع کرتی ہے تو کوئی چارٹڈ ہوتی ہیں؟ عدالت
سیاسی جماعتیں فنڈز کے حوالے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے کلئیر کرنے کے بعد الیکشن کمیشن جاتے ہیں، انور منصور
پی ٹی آئی کے علاؤہ باقی جماعتوں کے جونئیر رہنماؤں نے فنڈز رپورٹس پر دستخط کئے ہیں، انور منصور
الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ دیا وہ آرٹیکل 63 کا تھا ہی نہیں ، انور منصور
الیکشن کمیشن کے پاس خود سے فیصلہ اور تفتیش کرنے کا اختیار نہیں تھا، انور منصور
الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی کی ہے، انور منصور
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کوئی نوٹس بھی جاری نہیں کیا تھا، انور منصور
الیکشن کمیشن کورٹ آف لاء نہیں، پی ٹی آئی وکیل
اس معاملے میں وفاقی حکومت ہی انکوائری کی منظوری دے سکتی، انور منصور
پی ٹی آئی وکیل انور منصور کے دلائل مکمل
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی اپیل پر وکیل الیکشن کمیشن کے دلائل شروع
الیکشن کمیشن نے رولز چھ کے تحت شوکاز نوٹس انکو جاری کردیا ہے، وکیل الیکشن کمیشن
درخواست گزار پارٹی کو اگر کسی بھی چیز پر اعتراض ہو تو عدالت آسکتے ہیں، وکیل الیکشن کمیشن
شوکاز نوٹس میں فنڈنگ کے حوالے سے واضح ہے کہ کونسا فنڈ ممنوع ہے اور کونسا نہیں، وکیل الیکشن کمیشن
[3:18 pm, 11/01/2023] Shakeel QARAR: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی اپیل پر وکیل الیکشن کمیشن کے دلائل شروع
الیکشن کمیشن نے رولز چھ کے تحت شوکاز نوٹس انکو جاری کردیا ہے، وکیل الیکشن کمیشن
درخواست گزار پارٹی کو اگر کسی بھی چیز پر اعتراض ہو تو عدالت آسکتے ہیں، وکیل الیکشن کمیشن
شوکاز نوٹس میں فنڈنگ کے حوالے سے واضح ہے کہ کونسا فنڈ ممنوع ہے اور کونسا نہیں، وکیل الیکشن کمیشن
[3:30 pm, 11/01/2023] Shakeel QARAR: الیکشن کمیشن بھی شاید اتنا کچھ کرنے نہیں جا رہا جتنا آپ سمجھ رہے ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق
الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس بھی رقم کی ضبطگی کا ہی دیا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق
آپکو خدشہ ہے کہ اس ڈکلیئریشن کی بنیاد پر عمران خان کو نااہل ہی نہ کر دیا جائے؟ چیف جسٹس
چیف جسٹس نے انور منصور کو عمران خان کو آئی کے کہنے سے روک دیا
آئی کے کیا؟ آپ اِس کی بجائے مکمل نام لے سکتے ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق
معمول کے مطابق آئی کے ہی نکل جاتا ہے، انور منصور کا جواب
الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہے یا رپورٹ ہے؟ چیف جسٹس کا الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار
الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا، یہ رپورٹ نہیں ہے، وکیل الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن فیصلہ دیے بغیر شوکاز نوٹس جاری نہیں کر سکتا تھا، وکیل الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس صرف فنڈز کی ضبطگی کی حد تک ہے، چیف جسٹس
الیکشن کمیشن اس شوکاز نوٹس میں کوئی ڈکلیئریشن نہیں دے گا، چیف جسٹس
الیکشن کمیشن اس شوکاز نوٹس میں کوئی کرمنل کارروائی نہیں کریگا، چیف جسٹس
جی بالکل، شوکاز نوٹس میں فنڈز کی ضبطگی کی حد تک کارروائی کی جائے گی، وکیل الیکشن کمیشن
اگر کسی جماعت کے فنڈز ضبط ہو جاتے ہیں اور پارٹی اکاؤنٹس میں رقم ہی نہ ہو تو پھر کیا ہو گا؟ چیف جسٹس
میں اسے حوالے سے عدالتی معاونت کرونگا، وکیل الیکشن کمیشن
پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس کا جواب اب شواہد کے ساتھ دینا ہو گا، وکیل الیکشن کمیشن
اگر پی ٹی آئی فنڈنگ سے متعلق کوئی نئے شواہد لے آتی ہے تو رقم ضبط نہیں ہو گی، وکیل الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کوئی ریویو نہیں ہو رہا بلکہ یہ شوکاز نوٹس کی کارروائی ہے، وکیل الیکشن کمیشن
عدالت کا الیکشن کمیشن کے وکیل سے سوال
شوکاز تو آپ نے صرف فنڈز کی ضبطی پر دیا ہے، جسٹس میاں گل حسن
اس کے حتمی نتیجے میں صرف فنڈز ہی ضبط ہوں گے نا؟ جسٹس میاں گل حسن
جی اس کارروائی کے حتمی نتیجے میں صرف فنڈز ہی ضبط ہو سکتے ہیں، وکیل الیکشن کمیشن
آپ کو کیا ضرورت محسوس ہوئی پھر معاملہ حکومت کو ریفر کرنے کی؟ عدالت
ہم ریگولیٹر ہیں ہمارے علم میں جو بات آئی وہ آگے بتائی، وکیل الیکشن کمیشن
ہم وفاقی حکومت کو نہ بھی معاملہ بھیجتے وہ کارروائی کر سکتے ہیں، وکیل الیکشن کمیشن
رپورٹ اب پبلک ہے اس پر باقی کوئی بھی کارروائی کر سکتا ہے، وکیل الیکشن کمیشن
باقی کوئی کرے نہ کرے آپ کا کام تو نہیں تھا نا؟ چیف جسٹس
آپ نے تو صرف آئینی طور پر اپنا کام کرنا تھا جو فندز ضبطگی تک محدود ہے، چیف جسٹس
آپ نے ہولڈ کر دیا ایک بندے کیلیے وہ سچا نہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
کل کوئی اس پر باسٹھ ون ایف کی کارروائی شروع کر دے تو کیا ہو گا؟ عدالت
اس دوران پی ٹی آئی نے شوکاز کا کامیاب دفاع کر لیا تو کیا ہوگا؟ عدالت
پی ٹی آئی نے دفاع کر لیا تو معاملہ خود ختم ہو جائے گا، وکیل الیکشن کمیشن
یہی میں کہہ رہا تھا جب دفاع کا حق باقی ہے تو اور کوئی کارروائی کیسے ہو سکتی ہے، انور منصور
ہم اوپن مائنڈ کے ساتھ پی ٹی آئی کو شوکاز میں سنیں گے، وکیل الیکشن کمیشن
جس طرح سے الیکشن کمیشن میں کارروائی چل رہی ہے میں جانتا ہوں، انور منصور
پی ٹی آئی کے ہر کیس کو الیکشن کمیشن نے ٹارگٹ کیا ہوا ہے،وکیل انور منصور
دیگر کسی جماعت کی سکروٹنی الیکشن کمیشن نے نہیں کی جس طرح پی ٹی آئی کی ہوئی ہے،وکیل انور منصور
الیکشن کمیشن یہی کہ رہا ہے کہ اگر آپ الیکشن کمیشن کو مطمئن کریں کے اکاؤنٹس کہا سے آئے ہیں،چیف جسٹس
الیکشن کمیشن کہ چکا ہے کہ آرٹیکل 263 پر ہم کوئی کاروائی نہیں کر سکتے،چیف جسٹس
الیکشن کمیشن اگر وفاقی حکومت کو ریفر نہ بھی کرتا تو حکومت ایکشن لے سکتی تھی،چیف جسٹس
الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس میں پی ٹی آئی کی جانب سے پیش کئے گئے شواہد کو دیکھنا ہے، وکیل اکبر ایس بابر
اگر پی ٹی آئی شواہد پیش کر دے کہ فنڈنگ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آئی تو پھر انکے خلاف کچھ نہیں رہے گا، وکیل اکبر ایس بابر
کیا الیکشن کمیشن اکبر ایس بابر کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتا ہے؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
الیکشن کمیشن کے پاس اپنے فیصلے پر ریویو کا کوئی اختیار نہیں ہے، وکیل الیکشن کمیشن
اگر الیکشن کمیشن نتیجے پر پہنچے کہ وہ رقم ممنوعہ ذریعے سے نہیں آئی تو پھر کیا ہو گا؟ چیف جسٹس
قانون میں ریویو کا اختیار نہیں لیکن اگر آپ اپنے پہلے فیصلے سے متضاد نتیجے پر پہنچیں تو پھر کیا ہو گا؟ چیف جسٹس
اگر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو سننا ہی نہیں تو وہ آپکے پاس کیوں آئیں؟ چیف جسٹس
پھر تو ہم پی ٹی آئی کی درخواست کو میرٹ پر ہی سن لیتے ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر دلائل مکمل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا
کوئی تبصرے نہیں