راولپنڈی تھانہ رتہ امرال رات گئے خاتون پر شوہر کے تشدد کی کال پر رسپانس کرنے والی پولیس پارٹی پرملزم کی فائرنگ،اے ایس آئی زخمی، ملزم کی فائر...
راولپنڈی
تھانہ رتہ امرال رات گئے خاتون پر شوہر کے تشدد کی کال پر رسپانس کرنے والی پولیس پارٹی پرملزم کی فائرنگ،اے ایس آئی زخمی،
ملزم کی فائرنگ سے اے ایس آئی سرفراز زخمی،
ملزم علی رضا نے ایک فائرکانسٹیبل زاہد پر بھی کیا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد،
پولیس پارٹی نے موثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ملزم علی رضا کو گرفتار کرلیا،
پولیس کے بروقت رسپانس کی وجہ سے خاتون کی جان بچ گئی،
پولیس کو 15کال پر ملزم کی اہلیہ نے تشدد کے حوالے سے کال کی تھی،
واقعہ کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے،
گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
پولیس کے بروقت ریسپانس اور خاتون کی جان بچانے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی رتہ امرال پولیس کو شاباش،
خواتین پر تشددکے خلاف زیروٹالیرنس پالیسی ہے جسے ہمیشہ یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
ترجمان راولپنڈی پولیس
کوئی تبصرے نہیں