اسلام آباد میں سیکٹر جی نائن میں پولیس مقابلہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کے ہلاک ہونے کی اطلاع ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخم...
اسلام آباد میں سیکٹر جی نائن میں پولیس مقابلہ
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کے ہلاک ہونے کی اطلاع
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ، پولیس ذرائع
ڈاکو جی ٹین میں واردات کے بعد فرار ہورہے تھے ، پولیس ذرائع
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس
تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن ون میں ڈاکووں کی پولیس پر فائرنگ۔
فائرنگ سے ایک پولیس جوان کامران الدین شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی جوان کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
تین ڈاکو جی ٹین میں ایک واردات کے بعد فرار ہورہے تھے۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی ڈاکووں کا تعاقب کیا۔
تعاقب کے دوران ڈاکووں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سمیت سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے۔
فرار ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
زخمی پولیس افسر کی صحتیابی کےلیے دعاؤں کی درخواست ہے۔
کوئی تبصرے نہیں