اسلام آباد ہائیکورٹ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کی طرف واپس کئے جانے والے ریفرنسز کے مستقبل کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزرا...
اسلام آباد ہائیکورٹ
نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کی طرف واپس کئے جانے والے ریفرنسز کے مستقبل کا معاملہ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی
عدالت نے شریک ملزمان اور تفتیشی افسران کو ایک بار پھر نوٹسز جاری کردئیے
آئندہ سماعت پر غیر حاضر ملزمان حاضری یقینی بنائیں ، جسٹس محسن اختر کیا
عدم حاضری پر ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرکے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا حکم دینگے ، جسٹس محسن اختر کیانی
کیسز میرٹ کو زیر بحث لائے بغیر نیب کو واپس کئے گئے ، جسٹس محسن اختر کیانی
دیکھنا ہوگا کہ نیب آرڈیننس کا اطلاق 1985 اور 1990کے کیسز پر بھی ہوتا ہے، نیب پراسکیوٹر
نیب 1985سے اب تک کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام کررہا ہے، جہانزیب بھروانہ
آئندہ سماعت پر آرڈیننس سے متعلق قانونی بحث کا آغاز کریں، جسٹس محسن اختر کیانی
فریقین کی حاضری مکمل ہوجائے تو ایک ہی سماعت کے بعد فیصلہ ہوسکتا ہے، عدالت کے ریمارکس
کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی
کوئی تبصرے نہیں