اسلام آباد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر آج بروز ہفتہ دس کلو آٹے کا تھیلا گورنمنٹ کی مقرر کردہ قیمت چھ سو اڑتالیس روپے...
اسلام آباد
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر آج بروز ہفتہ دس کلو آٹے کا تھیلا گورنمنٹ کی مقرر کردہ قیمت چھ سو اڑتالیس روپے میں اسلام آباد کے مختلف سینتالیس (47) پوائنٹس پر دستیاب ہیں،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ انڈسٹریل ایریا سب ڈویژن میں اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کی زیرِ نگرانی ایف ایٹ (نزد پوسٹ ایف ایٹ مرکز) ، جی ایٹ (اسلام آباد تشخیصی سنٹر) ، جی نائن (ٹریفک چالان برانچ ) ، آئی ایٹ (آئی ایٹ مرکز گول چکر) اور جاوا چوک میں موجود ہیں ، انڈسٹریل ایریا سب ڈویژن کے ہر پوائنٹ پر آٹے کے نو سو تھیلے موجود ہیں، جہاں سے لوگ باآسانی دس کلو آٹے کا تھیلا چھ سو اڑتالیس روپے میں خرید سکتے ہیں ، مزید برآں ہر شخص کو صرف ایک آٹے کا تھیلہ خریدنے کی اجازت ہے،
اس کے علاوہ گورنمنٹ کی ہدایت پر عوام ک…
کوئی تبصرے نہیں