شہر اقتدار میں غیر محفوظ عمارتیں،آگ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ناکافی انتظامات نامکمل حفاظتی انتظامات کرنے والی عمارتوں کو 5 لاکھ ر...
شہر اقتدار میں غیر محفوظ عمارتیں،آگ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ناکافی انتظامات
نامکمل حفاظتی انتظامات کرنے والی عمارتوں کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور سزائیں،
وفاقی دارالحکومت کے تاجروں کی جانب سے جرمانے وصول کرنے کی مخالفت،
اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا محکمہ ای اینڈ ڈی ایم کو جرمانے اور نوٹسز واپس لینے کا مطالبہ
ایم سی آئی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹسز پر آئی سی سی آئی کا خط،
خط میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران ان نوٹسز پر تشویش کا اظہار کیا،
ایم سی آئی کی جانب سے ممبران کو فائر فائٹنگ آلات کی تنصیب کے لیے نوٹسز بھیجے گئے ہیں،خط کا متن
مطلوبہ آلات کی تنصیب کے لیے انتہائی مختصر نوٹس دیا گیا،خط کا متن
تعمیل نہ کرنے کی صورت میں ان پر بھاری جرمانوں اور سخت سزا کا بھی کہا گیا ہے،
ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ مطلوبہ آلات کی تنصیب ممکن نہیں ہے،
اسلام آباد کے تجارتی مراکز کی عمارتیں 19 سو 70 اور 80 کی دہائی کے اوائل میں تعمیر ہوئیں،متن
زیادہ ترعمارتیں اوور ہیڈ واٹر ٹینکوں کا بھاری بوجھ برداشت نہیں کر سکتیں،خط کا متن
بجلی کے ہائیڈرنٹس اور دیگر آلات کی تنصیب پر بھی بہت زیادہ لاگت آئے گی، خط کا متن
کاروباری برادری کے لیے نوٹسز پرعمل درآمد ناممکن ہے، خط کا متن
تاجر برادری پہلے ہی متعدد عوامل کی وجہ سے بڑے مالی دباؤ میں ہے،خط کا متن
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آگ پر قابو پانے کے لیے تمام ذمہ داریاں پرائیویٹ سیکٹر پر نہ ڈالی جائیں،متن
بیشتر ممالک میں ایسے واقعات سے نمٹنے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے،متن
تاجروں کو بھییجے گئے نوٹس واپس لیں اور مشاورت سے حکمت عملی تیار کریں،متن
صدر آئی سی سی آئی کی جانب سے ڈائریکٹر ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کو خط لکھا گیا ہے،
کوئی تبصرے نہیں