Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین خبر

latest

راولپنڈی ۔ شیخ رشید احمد ، شیخ راشد شفیق بری

راولپنڈی ۔ شیخ رشید احمد ، شیخ راشد شفیق بری جوڈیشل مجسٹریٹ فتح جنگ محمد عارف نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور ایم این اے شیخ راشد شفیق ...

راولپنڈی ۔ شیخ رشید احمد ، شیخ راشد شفیق بری


جوڈیشل مجسٹریٹ فتح جنگ محمد عارف نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور ایم این اے شیخ راشد شفیق کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مدینہ منورہ حملہ کیس میں بری کردیا 


ملزمان کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ، سردار شہباز نے پیش ہوئے 


 وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران بعض افراد نے ان کے خلاف نعرے بازی اور ہلڑبازی کی تھی


 ن لیگ لائرز ونگ کے قاضی طارق نے تھانہ نیو ائیر پورٹ فتح جنگ میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید احمد فواد چوہدری قاسم قصوری، مراد سعید اور راشد شفیق سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرایا تھا 


فیصل آباد میں بھی اسی طرح کا مقدمہ درج کیا گیا تھا


 الزام لگایا گیا تھا کہ ان رہنماؤں کی سازش اور ہدایات پر یہ حملہ کیا گیا ہے


 ملزمان کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ شیخ رشید اور راشد شفیق کو محض سیاسی مخالفت کی بنیاد پر رانا ثناءاللہ اور شہباز شریف کے احکامات پر بے گناہ ملوث کیا گیا ہے


قانون کے مطابق بیرون ملک واقعہ کی ایف آئی آر پاکستان میں درج نہیں ہو سکتی 


نہ ہی توہین مذہب کی ایف آئی آر کوئی پرائیویٹ شخص درج کراسکتا ہے


 ایسا مقدمہ صرف وفاقی یا صوبائی حکومت درج کراسکتی ہے


کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سول جج محمد عارف نے سنایا 

کوئی تبصرے نہیں