اسلام آباد ہائی کورٹ جشن آزادی کی تقریبات کے دوران بچوں اور سابق اراکین پارلیمنٹ کا قومی اسمبلی میں خطاب کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ا...
اسلام آباد ہائی کورٹ
جشن آزادی کی تقریبات
کے دوران بچوں اور سابق اراکین پارلیمنٹ کا قومی اسمبلی میں خطاب کا معاملہ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف کارروائی کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی
چیف جسٹس عامر فاروق نے ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا
ای سی سی نے جشن آزادی پروگرامز کیلئے 75 کروڑ روپے کی منظوری دی، درخواست
75 کروڑ روپے کا زیادہ حصہ راجہ پرویز اشرف کے حکم پر قومی اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات میں خرچ ہوا، درخواست
ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب کے دوران 14 سال سے کم عمر بچوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرکے تقاریر کیں، درخواست
بچوں اور سابق پارلیمانی ممبران کا اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرکے تقاریر کرنا قانون کے مطابق نہیں، درخواست
اسپیکر قومی اسمبلی نے سیلاب اور قدرتی آفات کے اوقات میں 25 اراکین جے ساتھ بیرون ملک دورے کیے، درخواست
عدالت الیکشن کمیشن کو راجہ پرویز اشرف کی رکنیت ختم کرنے اور ان کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کرے، درخواست میں استدعا
درخواست میں الیکشن کمیشن، ای سی سی، قومی اسمبلی اور اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے
کوئی تبصرے نہیں