اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ کیس الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فا...
اسلام آباد ہائیکورٹ
توشہ خانہ کیس
الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سماعت کر رہے ہیں
بیرسٹر علی ظفر لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہیں سماعت ملتوی کی جائے، وکیل پی ٹی آئی کی استدعا
کلائنٹ کو تو ریلیف چاہئے ہی ہوتا ہے ۔جسٹس عامر فاروق
ایک معاملہ جب عدالت میں آ جائے اور اسکے لنکس کسی اور عدالت میں جائیں تو اسکا اثر کاؤنسل پر بھی ہوتا ہے ،عدالت
علی ظفر آئیں گے وہی دلائل دیں گے، وکیل پی ٹی آئی
آپ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دی ہوئی ہے، چیف جسٹس
ایک ہی کیس میں دو جگہ پر تو درخواست نہیں دے سکتے، چیف جسٹس
ایسا ہوتا ہے کہ ایک ہی نوٹس کو کئی عدالتوں میں چیلینج کر دیا جاتا ہے، چیف جسٹس
بیرسٹر علی ظفر تو ہمارے بھی سئنیر ہیں مگر ایسا تو نہ کریں، چیف جسٹس
اس معاملے پر تو بیرسٹر علی ظفر ہی جواب دیں گے، عدالت سے استدعا ہے کہ آئندہ ہفتے کی کوئی درخواست دے دیں، وکیل پی ٹی آئی
*آئندہ سماعت پر کیا کوئی معجزہ ہو جائے گا، چیف جسٹس کا مسکراتے ہوئے وکیل پی ٹی آئی سے مکالمہ*
یہ اچھی چیز نہیں اگر ہم پڑھے لکھے لوگ بھی ایسا کام کریں، چیف جسٹس
عدالت نے وکیل پی ٹی آئی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی
کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی گئی
کوئی تبصرے نہیں